نیویارک (نیوزڈیسک) امریکی فوڈ اینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن نے انہی دنوں ایک پاکٹ سائزکی نئی ایجاد کردہ دواکی منظوری دی ہے ۔یہ دوااس سے قبل بھی ڈھائی سال سے امریکہ میں صرف میدان جنگ میں استعمال کی جارہی تھی لیکن اب اس کوگھرمیں بھی استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اس دواءکوایکس سٹارکہاجاتاہے جس کی شکل ایک سرنج جیسی ہوتی ہے جوکہ صرف 20سیکنڈمیں زخم کوبھردیتی ہے چاہے یہ زخم کسی بندوق کی گولی سے ہی کیوں نہ لگاہو۔اس دواءکوایک امریکی کمپنی RevMedexنے تیارکیاتھاجوکہ ابتدائی طورپرفوج میں استعمال ہونے کے لئے منظورہوئی تھی تاکہ زخمی فوجیوں کوگولیوں سے آنے والے زخموں کوفوری طورپرختم کیاجاسکے جوکہ خون بہنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے تھے ۔لیکن اب ایکس سٹار(Xstar) کوعام افراد کواستعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے اوراس کے زندگی اورموت کے کشمکش میں مبتلاافراد کے لئے گیم چینجرکہاجاسکتاہے کیونکہ 40 فیصدافرادشدیدزخمی ہونے کی وجہ سے مرجاتے تھے جبکہ 33سے 56مریض ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی موت کاشکارہوجاتے تھے ۔