اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر محمد عامر،محمد آصف اور سلمان بٹ پر پابندی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس کے بعد ان تینوں کرکٹرزکے سامنے ایک اوررکاوٹ سامنے آگئی ہے ۔۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کرکٹ کمنٹیٹر سید احتشام الحق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمر حنیف کچھی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کرائی. درخواست میں چیئرمین کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ان تینوں کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے عالمی سطح پرملک کی بدنامی ہوئی، انہوں نے اپنے اس مکروہ فعل سے محب وطن پاکستانیوں کے دل دکھائے اور تینوں کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ تینوں کھلاڑی پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر غور بھی کیا جارہا ہے۔
محمدعامر،محمدآصف اورسلمان بٹ کی کرکٹ میں واپسی پھررک گئی ،نئی رکاوٹ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی کی چھٹی؟ رانا ثناء اللہ کااہم بیان آگیا
-
دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل
-
گلگت بلتستان اور پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
-
سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان
-
پٹرول پمپ کے قریب رہنے والے بچوں میں کینسر کا خطرہ: تحقیق میں انکشاف



















































