پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لاروا تھیراپی زخموں کی صفائی اور زخموں کے جلدی بھرنے میں معاون ہے

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ڈاکٹروں نے میگوٹس(کیڑے) سے بھرے ٹی بیگس کو کرونک زخموں کے موثر اور جلد علاج کے لیے کارگر گردانتے ہیں۔ یہ ٹی بیگس ہسپتال کی بجائے ایک چھوٹی سے انڈسٹری میں تیار کیے جاتے ہیں جنہیں چھوٹے چھوٹے میگوٹس سے بھرا جاتا ہے۔ عام طور پرجسم اپنے زخموں کو خود بھرنے کی کوشش کرتا ہے جسے آٹولائسز کہتے ہیں جس میں جسم کا مدافعتی نظام نمی بنا کر زخموں کو نرم کرتا ہے پھر اس کے اوپر آکٹھے ہونے والے مردہ سیلز کے مواد کو صاف کر دیتا ہے۔ زخموں کے اوپر اکٹھے ہونے والے مواد کو ہٹانے کے اور بھی طریقے ہیں جس میں سرجری بھی شامل ہیں۔ سرجری میں ڈاکٹرز زخموں کے اوپر اکٹھے ہوئے مردہ سیلز مواد کو سکیپل، بہت زیادہ پریشر سے صفائی،کیمیکلز یا الٹرا ساﺅنڈ کے استعمال سے ہٹاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سب طریقوں میں صحت مند ٹشوز کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔ میگوٹی تھیراپی یا لاروا تھیراپی زخموں کو صاف کرنے کا ایک دوسرا آپشن ہے۔ پہلی دفعہ میگوٹی تھیراپی کو پہلی جنگ عظیم میں سپاہیوں کے زخموں کو جلدی بھرنے اور صاف کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاروا تھیراپی استعمال کرنے کے بہت سے فائدے ہیں جو صرف متاثرہ اور مردہ سیلز کو ہی نشانہ بناتی ہے۔ میگوٹس برطانیہ میں پائے جانے والے عام کیڑے ہیں جو زخموں میں خاص قسم کے انزائمز پیدا کرتے ہیں جو مردہ ٹشوز کو نرم بنا کر محلول بنا دیتے ہیںجنہیں یہ کیڑے خوراک کی طرح پی سکتے ہیں۔ میگوٹس میں دانتوں کی طرح کے سانچے ہوتے ہیںجس سے یہ اپنی خوراک کو پکڑتے ہیں۔ میگوٹس کے ٹی بیگس کو بائیو بیگ کہا جاتا کو زخموں پر براہ راست لگایا جاتا ہے۔ میگوٹس کی یہ ٹیکنالوجی کو بائیومونڈ نیشنل ہیلتھ سروسز نے بنائی ہیں۔ ان بائیو بیگس کی قیمت 200 سے 300 یوروز ہیں اور ہر بیگ کو ایک برف کی تھیلی میں پیک کیا جاتا ہے۔ یہ بائیو بیگس پانچ سائز میں دستیاب ہیں ان میں سب سے چھوٹا سائز 2.5 سنٹی میٹر جبکہ سب سے بڑے ٹی بیگس کا سائز 10 سنٹی میٹر بڑا ہے۔اس تھیراپی کو 55 سالہ خاتون پر 2014 میں آزمایا گیا تھاجس کے پاﺅں اور ٹانگوں پر زخم نہ بھرنے کی وجہ سے السر بن گیا تھا۔ ان ٹی بیگس کو اس خاتون کی پاﺅں کے زخم پر براہ راست لگایا گیا اور دس دن کی لاروا تھیراپی کے بعد اس کا زخم مکمل ٹھیک ہو گیا۔خاتون کا کہناتھا تھیراپی کا احساس چبھن بھرا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…