پشاور(نیوز ڈیسک) سپیشل پولیس یونٹ بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کئی وارداتوں میں مطلوب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے مصدقہ اطلاعات پر بنوں ریجن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران اسپیشل پولیس یونٹ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل فون سمز اور مختلف قسم کے ہتھیار برآمد کرلئے۔اسپیشل پولیس یونٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت حضرت علی اورکاشف کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان بم دھماکوں اور بھتہ خوری سمیت کئی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔