جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ہفتے میں ایک باہر ہوٹل کا کھانا کھانے سے بلڈپریشر کا خطرہ بڑھ جاتاہے

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈرہم ، نارتھ کیرولینا: ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے جو افراد کم از کم ہفتے میں ایک باہر ہوٹل کا کھانا کھتے ہیں ان کے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔امریکی جریدے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 18 سے 40 سال کے سیکڑوں افراد میں کھانے کے رجحان اور بلڈپریشر کو نوٹ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے 27 فیصد افراد میں ہائی بلڈ پریشر جیسے آثار تھے اور ان میں سے 38 فیصد افراد ہر ہفتے 12 مرتبہ اپنے گھر سے باہر کھانا کھاتے تھے جب کہ زیادہ تر مردوں میں بلڈپریشر کی علامات نوٹ کی گئیں جس کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر آپ ہفتے میں ایک بار بھی گھر سے باہر کا کھانا کھاتے ہیں تو اس سے بلڈ پریشر کا خطرہ 6 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہوٹل اور ریستوران کھانے میں نمک، چکنائیوں اور کیلوریز کا خیال نہیں رکھتے بلکہ کھانے کے ذائقے اور پیشکش کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے اور اسی لیے وہاں کھانا نوجوانوں میں ہائی بلڈ پریشر کے ابتدائی علامات کی وجہ بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائپرٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے فالج اور امراضِ قلب جنم لیتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ فاسٹ فوڈز میں نمک اور بلند سیرشدہ (سیچیوریٹڈ) چکنائیاں موجود ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…