منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

لبلبے پرزیادہ چربی کی وجہ سے ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوتی ہے

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لبلبے پرزیادہ چربی کی وجہ سے ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوتی ہے اور ورزش یا کسی اور طریقے سے وزن کم کرنے کے بعد ٹائپ ٹو ذیابیطس کو ختم بھی کیاجاسکتا ہے۔برطانویی ماہری نے اس تحقیق کے لیے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ایسے مریضوں کو چنا جو صحت مند تھے پھر ان تمام افراد کے وزن اور انسولین سے برتاو¿ کو نوٹ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کو اوسطاً 7 برس سے یہ مرض لاحق تھا جب کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا تمام مریضوں کے لبلبے پر اضافی چربی دیکھی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق گیسٹرک بائی پاس کے اس آپریشن سے لوگوں نے اپنے جسم کی زائد چربی کم کرائی لیکن ساتھ ہی ان میں ذیابیطس کے آثار بھی ختم ہوگئے، آپریشن کے ذریعے بیمار اور تندرست دونوں گروپوں کے جسمانی وزن کی 13 فیصد کے برابر چربی اتاری گئی لیکن اس مین حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی کہ ذیابیطس کے مریضوں کا لبلبہ نارمل انداز میں انسولین خارج کرنے لگا یعنی ان میں شوگر کا مرض ختم ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہیکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے وہ ذیابیطس کو جڑ سے ختم کرسکتیہیں لیکن اس کے لیے لبلبے سے کم ازکم ایک گرام چربی کم کرنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…