پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

گائے کے گوشت اور فالج کے درمیان ایک اور اہم تعلق دریافت

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک )سرخ گوشت اور خصوصاً گائے کے گوشت اور فالج کے درمیان ایک اور اہم تعلق دریافت ہوا ہے جس کی بدولت ڈاکٹروں نے سرخ گوشت کے استعمال کو محدود حد تک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک جانب تو سرخ گوشت کا خاص پروٹین پیٹ کی چربی میں اضافہ کرتا ہے تو دوسری جانب اس کے زائد استعمال سے فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور یہ خطرہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ ہوسکتا ہے۔ جرمنی کی یونیورسٹی آف ورزبرگ کے مطابق جو مرد روزانہ 3 اونس ( 100 گرام) سے کچھ زیادہ سرخ گوشت کھاتے ہیں ان میں فالج اوراس جیسے دیگر خطرات 62 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسٹروک میں عموماً یہ ہوتا ہے کہ خون کا کوئی لوتھڑا دماغ کی باریک رگوں میں اٹک جاتا ہے اور اس طرح دماغ تک آکسیجن اور خون کی فراہم رک جاتی ہے اور بہت تیزی سے دماغی خلیات ناکارہ ہوجاتے ہیں اور مریض بہت حد تک اپاہج ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ سرخ گوشت سے پرہیز کرتے ہوئے مرغی، مچھلی اورہری سبزیاں کھائی جائیں۔
ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں وسطی عمرکے افراد کا 1987 سے جائزہ لینا شروع کیا گیا جس سے پتا چلا کہ 11 ہزارسے زائد افراد میں سے 699 افراد گزشتہ 23 سال میں اسٹروک کا شکار ہوچکے تھے، اس کے بعد متاثر ہونے والوں کی خوراک دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ جنہوں نے روزانہ 3 اونس سے زائد سرخ گوشت کھایا تھا وہ سب سے زیادہ فالج کے شکاربنے تھے۔
ماہرین کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ شرح خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ تھی یعنی زیادہ سرخ گوشت کھانے والے 62 فیصد مرد فالج کے شکار ہوئے۔ ماہرین کا اصرارہے کہ سرخ گوشت کھانا ہو تو اس کی کم مقدار کھائی جائے اور روزانہ بے تحاشہ گوشت کھانے سے پرہیز کیا جائے، اس کے علاوہ تمباکونوشی سے پرہیز اور باقاعدہ ورزش کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتےہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…