اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وکی پیڈیا نے غیرمعیاری آرٹیکلز کو خود بخود ایڈیٹ کرنے کے لیے ایک ٹول متعارف کروایا ہے۔دی آبجیکٹیو رویڑن سروس سافٹ ویئر نامی ٹول وکی پیڈیا کے ایڈیٹروں نے تشکیل دیا ہے جس کا مقصد کسی آرٹیکل کو زبان اور سیاق و سباق کے حوالے سے ایڈیٹ سے شناخت کرنا ہے۔ایک اندازے کے مطابق وکی پیڈیا پر روزانہ پانچ لاکھ آرٹیکلز میں تبدیلی کی جاتی ہے۔وکی پیڈیا کے ایڈیٹرز اور عام صارفین اب فوراً ہی اس بات کی جانچ پڑتال کر سکیں گے کہ مجوزہ تبدیلی آرٹیکلز کو کتنا متاثر کر رہی ہے۔وکی میڈیا فاو¿نڈیشن نے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ اس ٹول سے ایڈیٹرز کو یہ اختیار مل جائے گا کہ وہ آسانی کے ساتھ آرٹیکلز میں نظر ثانی کر سکیں گے۔وکی پیڈیا میں کی جانے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے کمپیوٹر کی ذہانت کا استعمال زیادہ سود مند ثابت نہیں ہوا۔مثال کے طور پر نئے ایڈیٹرز کی ان پٹ سے کچھ آرٹیکلز از خود اپ گریڈ ہو گئے جو نئے آنے والوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔یونیورسٹی آف سسیکس کے ڈاکٹر جان کیرل کا کہنا ہے کہ یہ بات قابلِ غور ہے کہ اس ٹول سے اس بات کا پتہ نہیں چل سکتا کہ لوگوں کی جانب سے حقائق داخل کروائے جانے کے باوجود وہ اصل میں کتنے درست ہیں۔ڈاکٹر جان کیرل کا کہنا ہے کہ اس ٹول سے لوگوں کو بہت مدد ملے گی۔
وکی پیڈیا نے خودکار ایڈیٹ ٹول متعارف کروا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































