پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آلودہ غذا موت کا سبب بنتی ہیں

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے آلودہ غذا کی وجہ سے دنیا میں ہر سال 42 لاکھ افراد موت کے م±نہ میں چلے جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غذائی آلودگی سے مختلف اقسام کے وائرس اور زہریلے مادے جنم لیتے ہیں۔ ان غذاو¿ں کے استعمال کے نتائج زیادہ تر متلی، اسہال اور قے کے طور پر عارضی علامات کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں جو کہ کینسر، گردے یا جگر کی ناکامی، دماغ کے امراض، مرگی اورگٹھیا،جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آلودہ غذا ہر سال 60 کروڑ انسانوں کی بیماریاں کا سبب بنتی ہے جب کہ ان میں سے 42 لاکھ موت کے م±نہ میں چلے جاتے ہیں۔ با الفاظ دیگر دنیا بھر میں رونما ہونے والی اموات میں سے ہر 10 میں سے ایک موت کے پیچھے آلودہ غذا کے استعمال کا ہاتھ ہے۔ ہر سال ہلاک ہونے والوں میں ایک لاکھ 25 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاسواکی میاگیشیما کا کہنا ہے کہ مذکورہ اعداد و شمار دراصل محتاط اندازوں کے مطابق بتائے گئے ہیں جب کہ آلودہ غذا کا استعمال کرنے والوں کی سالانہ ہلاکتوں کی اصل تعداد ان سے کہیں زیادہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…