نیو اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل ہونے سے قبل ہی اس کا بھی ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

25  جنوری‬‮  2015

کوئٹہ(نیوزڈیسک)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل ہونے سے قبل ہی اس کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں، پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان،حکومت بلوچستان نے گوادر میں عالمی سطح کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے چار ہزار تین سو ایکڑاراضی مختص کردی ہے۔ حکومت چین کے اشتراک سے نئے سال کے آغاز پر گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کردی جائےگی منصوبے پر 247اعشاریہ22ارب روپے لاگت آئے گی تکمیل 30ماہ کی قلیل مدت میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 12 ہزار فٹ ہوگی اس طرح یہ پاکستان کاسب سے بڑائیر پورٹ ہوگاجس میں سفر کی جدید ترین عالمی معیار کی سہولیات ہوں گی۔گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف جنوبی وسط اشیاءاور مڈل ایسٹ کے تجارتی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ علاقائی ٹرانسپورٹ اور تجارت کیلئے بھی گوادر مرکزی حیثیت کا حامل پورٹ بن جائے گا۔بلوچستان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ گوادر کے عوام کیلئے اس شہر اور علاقے کی ترقی کے عمل میں بھر پور شرکت صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت داری کے لیے اہم اقدامات وفیصلہ سازی کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان خصوصاً گوادر کے عوام پر ترقی کے اثرات نمایاں ہوسکیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…