لاہور(نیوز ڈیسک )سردی کے موسم میںدوسرے موسموں کے مقابلے میںجلد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے،سردیوں میںعام بیماری ”ایگزیما“ ہے،جس سے بچنا انتہائی آسان ہے۔میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میںجلد کی بیماریوں کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد جلد کی بیماریوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار سے خطاب میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر اعظم جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جِلدکی بیماریوں کا موثر علاج موجود ہے،لیکن بد قسمتی سے لوگ ان سے واقف نہیں، انکا کہنا تھا کہ سردیوں کی سب سے عام بیماری ،ایگزیما، ہے،جس سے بچنا انتہائی آسان ہے۔ڈاکٹر اعظم نے بتایا کہ موسم سرما میں لوگ دھوپ سیکنا پسند کرتے ہیں،لیکن اس میں بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہر امراض جِلد کے مطابق جِلدی بیماریوں کو اگر جلد تشخیص کر لیا جائے تو ان کا علاج سستا بھی ہے اور آسان بھی۔