ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں ؟ حل تو آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کیا آپ اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن سے پریشان ہے ؟ تو اس سرد موسم میں کچھ دیر بغیر گرم ملبوسات کے گھومنے کو عادت بنالیں۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ورزش یا سرد موسم میں گھومنے سے جسم کے لیے بہترین چربی بڑھاتی ہے جو کیلوریز کو جلانے کا کام کرتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سرد موسم کا سامنا کرنے سے معدے میں موجود بیکٹریا کے اجتماع میں ڈرامائی تبدیلی آتی ہے اور اس سے چربی گھلنے لگتی ہے، گلوکوز میٹابولزم بہترین ہوتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے موٹاپے کے شکار افراد کے وزن میں کمی لانے کے لیے نئے طریقہ کار کو تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔جنیوا یونیورسٹی کی تحقیق کے بقول ارگرد کا ماحول معدے میں موجود بیکٹریا پر اثرانداز ہوکر توانائی کے توازن کو کنٹرول کرنے کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج حوصلہ افزاءہیں اور اس سے موٹاپے کی روک تھام کے لیے طریقہ کار تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔اس تحقیق کے دوران چوہے پر 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر دس دن تک تجربات کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے کے بیکٹریا میں ایسی تبدیلی آئی ہے جو وزن میں اضافے کی روک تھام کا کام کررہی ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے سیل میں شائع ہوئی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…