بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

گوگل ،بچوں کی ذاتی معلومات استعمال کرنے کا الزام

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈیجیٹل حقوق سے متعلقہ تنظیم ’الیکٹرونک فرنٹیئر فاوئنڈیشن‘ یا ای ایف ایف نے گوگل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سکول جانے والے بچوں کی ذاتی معلومات کو اپنے سرچ انجن کے ذریعے غلط طور پر استعمال کیا۔
ای ایف ایف نے امریکی تجارتی ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کی ذاتی معلومات کو استعمال کرنے کے اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے معلومات کو صرف اپنی مصنوعات، اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا نہ کہ اشتہاری مقاصد کو پورا کرنے کے لیے۔حکام کو بھیجی جانے والی تحریری شکایت میں ای ایف ایف کا کہنا ہے کہ ’سکولوں کو کروم بکس مہیا کرنا گوگل ایپس فار ایجوکیشن پراجیکٹ کا حصہ تھا۔ اس میں کروم بک میں ایک ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے تمام معلومات دیگر ڈیوائسز کے ساتھ جڑ جاتی ہے جو بچوں کی معلومات کو بغیر اجازت کے آگے بھیج کر دیتا ہے۔‘اس شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان معلومات میں طلبا کی دیکھی ہوئی تمام ویب سائٹس، ویڈیوز اور استعمال کیے گئے پاس ورڈز بھی شامل ہیں۔‘تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ گوگل نے ان معلومات کو ’اپنے ذاتی مقاصد جیسے کہ اپنی مصنوعات کی بہتری اور اشتہاری مقاصد کے لیے استمعال کیا۔‘گوگل کا کہنا ہے کہ ’یوٹیوب اور کروم جیسے مصنوعات پر اشتہارات نہیں ہیں اور طلبا کی معلومات کو اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔‘



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…