ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے میں پلیئرجین رکاوٹ ہے

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک ) چینی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق منشیات کی عادت چھوڑنے میں جیناتی مادے کا اہم کردار ہے۔ماہرین کا کہنا کہ انسان کے جسم میں موجود ’پلیئر جین‘ سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کے ارادے میں رکاوٹ بنتا ہے کیونکہ یہ پلیئر جین ، جین ٹیک 1 اے سے ہو بہو ملتا ہے جو ڈوپامائن کی مقدار سگریٹ پینے والے افرادمیں بڑھاتا ہے۔ چین کی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جین میں بدلا? کو اے2 / اے 2 کہتے ہیں جو سگریٹ پینے والوں میں عام پایا جاتا ہے جبکہ دوسرے افراد میں یہ جین اے1 / اے 1 یا اے1 / اے2 کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو 9487 افراد پر آزمایا۔ٹرانسنیشنل سائیکیٹری کے جریدے میں شائع ماہرین کی تحقیق کے مطابق قوت مدافعت کے علاوہ پلیئر جین ایک وجہ ہے جس کی بنا پر سگریٹ پینے والے افراد سگریٹ ترک نہیں کر پاتے کیونکہ نکوٹین کی موجودگی کی وجہ سے ڈوپامائن کی تعداد بڑھنے لگتی ہے۔ سگریٹ پینے والے افراد کے سگریٹ ترک کرنے کی صلاحیت اس میں موجود ایک پروٹین پر منحصر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پروٹین کی فطرت کو سمجھ کر سگریٹ ترک کرنے والے افراد کی عادت کو چھڑوانے میں مدد مل سکے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں سگریٹ بہت سی بیماریوں کا باعث ہے جس سے دنیا بھر میں چھ لاکھ افراد کی موت ہوتی ہے۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق سگریٹ کی عادت میں جنیٹک اور ماحولیاتی وجوہات معنی رکھتی ہیں۔ ماہرین کی گذشتہ سٹڈی کے مطابق جن افراد کے جین ڈی آر ڈی 2 میں میوٹیشن(جین میں تبدیلی) ہوئی ہے میں نشہ کرنے خاص طور پر شراب پینے کے خدشات زیادہ پائے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مطابق ڈی آر ڈی 2 اور ٹیک پولی مارفیزم منشیات کا عادی ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…