کوئٹہ(نیوز ڈیسک)چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیو مہم موثر انداز میںنہ چلانے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں 14 دسمبر کو انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم چلانے کے سلسلے میں ڈی سی چمن کے زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیو سے متاثرہ اور ہائی رسک زون چمن، قلعہ عبداللہ اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں مہم کو موثر انداز میں چلانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اہلکاروں کی غفلت کے صورت میں انہیں نوکری سے برطرف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،جبکہ قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی اور گرفتار کرنے کا فیصلہ ہوا۔