اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں آلو بخارے خشک موسم ہی میں رغبت اور چاہت سے کھائے جاتے ہیں اور ہم میں سے اکثر ان میں پوشیدہ غذائی ودوائی خصوصیات سے واقف بھی نہیں ہوتے ہیں ۔ ہم آج آپ کو آلو بخارے کے فائدے کے بارے میں بتاتے ہیں ، آلو بخارے کے طیب خواص
الف :۔ آلو بخارا کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے رات کو سوتے وقت خشک آلو بخارے کے سات دانے کھانے سے صبح آنتیں صاف ہوجاتی ہیں ۔ ب :۔ آلو بخارا صفرا کم کرتا ہے اسی لیے منہ کا تلخ ذائقہ اس کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتاہے ۔ ج :۔ آلو بخارا جگر کے فعل کو بیدار کرتاہے اور جگر کی اصلاح اور اس کی صحت پورے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ د:۔ صفرا کی وجہ سے جلن اور سر میں درد کے علاوہ متلی کی کیفیت بھی اس سے دور ہوجاتی ہے ۔ ر :۔ طیبی ماہرین اس کے پتوں کو بھی پیٹ کے کپڑوں کیلئے مفید قرار دیتے ہین یعنی پتوں کو پیس کرناف کے نیچے پیٹ پر لیپ کرنے سے آنتوں میں موجود کیڑے خارج ہو جاتے ہیں ۔
آلو بخارے کے ان گنت طبی فائدے
3
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں