پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ماہرین نے عمر بڑھنے سے روکنے والی دوا تیار کر لی

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ماہرین نے عمر بڑھنے سے روکنے والی دوا تیار کر لی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کی بدولت وہ ممکنہ طور پر لوگوں کو بوڑھا ہونے سے روک سکیں گے اور لوگ اچھی صحت کے ساتھ 110 سے 120 سال کی عمر گزار سکیں گے۔ گذشتہ ماہرین کی بنائی گئی ذیابیطس کی میڈیسن میٹ فورمین جانوروں کی زندگیوں میں توسیع کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی محکمہ صحت فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے عمر میں اضافے کو روکنے والی دوا کو انسانوں پر اثرات جانچنے کے لیے تجربات کی اجازت دے دی ہے۔ ماہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا بنایا گیا دوا کا نمونہ انسانوں پرکامیاب ہوتا ہے تو 70 کی دہائی میں کھڑا فرد جسمانی طور پرکسی 50 سالہ شخص جیسا صحت مند ہوگا اور اسن کامیاب تجربے کے بعد دوا کے الزائمر اور پارکنسن جیسے امراض پر اثرات بھی جانچے جاسکے گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیا جائے تو تمام امراض کی نشوونما کو بھی سست ہو جائے گی اور یہ ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔ اس دوا کے تجربات آئندہ سال امریکہ میں شروع ہوں گے اور 70 سے 80 سال کے تین ہزار ایسے افراد پر انہیں آزمایا جائے گا جو کینسر، امراض قلب اور ڈیمینشیا جیسے امراض کے شکار ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اس دوا سے عمر بڑھنے کا عمل سست ہوگا اور امراض کے پھیلنے کا عمل بھی رک جائے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…