ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

وہ ہوگیا جس کا کسی نے کبھی سوچا تک نہ تھا۔۔۔! اسرائیل کے یورپی یونین سے سفارتی رابطے معطل ،تعلقات کشیدہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس/برسلز(نیوزڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر واضح لیبل چسپاں کرنے کے حکم پر اسرائیل نے یونین کے ساتھ امن رابطے معطل کر دئیے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے یورپی یونین کے سفارتی رابطوں کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے، دوسری جانب یورپی یونین کے حکام نے اِس اسرائیلی پیش رفت کو غیراہم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں بھی اسرائیل ایسی دھمکیاں دیتا رہا ہے اور بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے رابطہ کاری کو معطل کرنے کا فیصلہ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے پراڈکٹس کے لیبل میں وضاحت کا فیصلہ گیارہ نومبر کو کیا تھا۔ اِس فیصلے کو اسرائیل نے امتیازی قرار دیتے ہوئے اِسے امن کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا،یورپی کمیشن نے لیبل میں وضاحت کے فیصلے کے لیے تین برس کا عرصہ لگایا اور جو رہنما اصول جاری کیے ا±ن کے مطابق اسرائیلی مصنوعات فراہم کرنے والے اپنی مصنوعات پر واضح لیبل چسپاں عائد کرتے ہوئے اِس کے پروڈکشن کے مقام کا تعین کریں گے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ لیبل پر مقبوضہ علاقے میں تعمیر کی گئی بستی میں جو چیز تیار کی جائے گی، ا±س کی وضاحت ضروری ہے۔ یورپی یونین نے واضح کر رکھا ہے کہ 1967 کی جنگ میں قبضہ کیے گئے علاقوں کو انٹرنیشنل بارڈر قرار نہیں دیا جا سکتا۔یورپی یونین کے لیبل پر کیے گئے فیصلے کو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منافقانہ اور دوہرے معیار کا حامل قرار دیا تھا۔ نیتن یاہو کے مطابق یورپی یونین کو دنیا کے دوسرے تنازعات کے علاقوں کی مصنوعات کے حوالے سے بھی ایسا ہی معیار اپنانا چاہیے۔ امریکی دورے کے دوران بیان دیتے ہوئے انہوں نے لیبل میں وضاحت کو یونین کے لیے باعث شرم قرار دیا تھا۔ اسرائیل میں یورپی یونین کے سفیر نے واضح کیا تھا کہ لیبل کے حوالے سے یونین کا فیصلہ امتیازی نہیں بلکہ یہ ا±س مقام کا تعین کرے گا کہ پراڈکٹ کہاں تیار کی گئی ہے اور یہ اسرائیل کے لیے کسی انتباہ کا پیغام نہیں ہے۔ برطانیہ، بلجیم اور ڈنمارک پہلے سے ہی واضح معلومات والے لیبل چسپاں کر رہے ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…