اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہیذہنی دباﺅ آپ کو جلد کے امراض میں مبتلا کرسکتاہے۔ایکٹا ڈرماٹو وینیسیولوجیکاجریدے کے مطابق جدید تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ذہنی دباﺅ اور جلدی امراض کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔امریکی ریاست پھلاڈلفلا کی ٹمپل یونیورسٹی کے محقق گل یوسو پووچ کاکہناہے کہ نفسیاتی تناﺅ کھجلی ،بالوں کا گرنا ،ناخنوں کا کھردرا ہونا ،جلد کے مساموں سے پانی جیسا سیال باہر نکلنا ،کھردری جلد ،ناخنوں کاچبانا جیسے امراض کا باعث بنتاہے۔محققین نے مطالعے کیلئے انڈر گریجویٹ عمر کے 400مریضوں کا انتخاب کیا جن کو کم ، درمیانہ اور زیادہ دباﺅ والے تین گروپوں میں تقسیم کیاگیا۔ان میں زیادہ دباﺅ والے مریضوں کومذکورہ امراض میں مبتلا پایاگیا۔