اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین ملک کے مشرقی خطے کو پاکستان سے ملانے کیلئے توانائی سیکٹر میں 31ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔2020 تک ’پاور سلک روڈ‘ منصوبے کے تحت خود مختار ریاست سین کیاک میں متعدد پاور ٹراسمیشن لائنز قائم کی جائینگی ۔ گرڈ پاور خطے کیلئے اہم انفراسٹرکچر منصوبے ہیں جو مقامی آبادی کو بجلی فراہمی کی مکمل ضمانت فراہم کرینگے۔ چینی میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر ترقی کیلئے صاف توانائی جیسی شمسی اور ونڈ انرجی کو بھی گرڈ میں شامل کیا جائیگا۔ سٹیٹ گرڈ کے صدر لیوژینیا نے بتایا کہ چین پڑوسی ممالک پاکستان، روس منگولیا، قزاخستان، میانمر لاوس، نیپال اور تھائی لینڈ کیساتھ گرڈکو آپس میں ملانے کا کام تیز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل انرجی نیٹ ورک 2050تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔