اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ایران میں جہاں ایڈز جیسی موذی بیماری سرعت کےساتھ پھیل رہی ہے وہاں اس مرض کے انوکھے اور پراسرار علاج کی ایک خبر بھی ان دنوں سرکاری اور نیم سرکاری ایرانی میڈیا کی شہ سرخیوں کا موضوع ہے۔ العربیہ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیج عرب کی عسلویہ بندرگاہ سے متصل بوشہر گورنری میں ایک پہاڑ ایسا ہے جہاں کچھ عرصہ گزارنے والے ایڈز کے مریض اس بیماری سے نجات پا لیتے ہیں۔ یہ حیران کن خبر ایران سے باہر بعض دوسرے ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں بھی شائع ہوئی ہے کیونکہ اس خبر کا مآخذ ایک برطانوی ڈاکٹر ’ٹیم ھابکنیز‘ ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عسلویہ بندرگاہ کے پہاڑ پر ڈیڑھ سال تک وقت گزارنے والے ایڈز کے مریض اس جان لیوا بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں