منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

کچھ فوڈ ایٹمز ایسے ہیں جنہیں کھانے کے نقصان کے ساتھ ساتھ فائدے بھی ہیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ فوڈ ایٹمز ایسے ہیں جنہں کھانے کے نقصان کے ساتھ ساتھ فائدے بھی ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ان کھانوں میں پہلا نام وائٹ بریڈ کا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں شوگر کا لیول بڑھا دیتی ہے۔ بوسٹن کی ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا وائٹ بریڈ وزن کے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھوک بھی بڑھا دیتی ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وائٹ بریڈ میں بہت سے ضروری نیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو میدے اور نٹس سے حاصل ہوتے ہے۔کھلاڑیوں کو وائٹ بریڈ کھانے کی صلاح دینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلز کے لیے ضروری گلوکوز کو بنا دیتی ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق تازہ سبزیاں فروزن ویجیٹیبلز سے زیادہ مفید ہیں کیونکہ زیادہ عرصے تک فریز ویجیٹیبلز میں غذائیت باقی نہیں رہتی جبکہ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ فریز کی گئی سبزیوں کو ان کے پورے پک جانے پر فریز کیا جاتا ہے اس لیے ان کی غذائیت ضائع نہیں ہوتی۔ چیسٹر یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق تازہ سبزیوں کی غذائیت فریز کرنے پر فروزن سبزیوں سے کم ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں کولیسٹرول ہوتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ جبکہ بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کی زردی میں سفیدی کی نسبت زیادہ ضروری غذائی اجزا اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر بچوں کو دن میں دو جبکہ بڑوں کو ایک انڈہ کھانے کی صلاح دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول اڈرینل کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چاکلیٹ کے استعمال سے وزن بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے مگر بہت سے افراد چاکلیٹ میں موجود کیفین اور روغنکی موجودگی کی وجہ سے نہیں کھاتے جبکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے چاکلیٹ مانع ہے۔ چاکلیٹ میں موجود آگزالین کی زیادہ مقدار گردے میں پتھری کا باعث بنتی ہے۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈینٹ اجزا ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز کے بننے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ موٹاپا اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…