پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں خاتون کے پتے سے 12 ہزار پتھریاں نکال دی گئیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) بھارت میں معدے کے شدید درد اور جلن میں مبتلا خاتون کو سپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد ان کے معدے سے لگ بھگ 12 ہزار پھتریاں نکالی گئی ہیں جسے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے۔کولکتہ کی 51 سالہ خاتون کو جب پتے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تو ان کے ٹیسٹ مکمل ہونے کےبعد ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ ان کے پتے (گال بلیڈر) میں پتھریوں کی بھرمار ہے اور یہ تمام پتھریاں نمک اور کولیسٹرول پر مشتمل ہیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کا ”کی ہول“ کٹ کے ذریعے آپریشن کیا گیا اور باری باری تمام پتھریاں نکالی گئیں جو 2 ملی میٹر سے لے کر 5 ملی میٹر تک جسامت کی تھیں اور انہیں نکالنے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پتہ جگر کے پاس ایک ناشپاتی نما عضو ہوتا ہے جہاں صفرا ( بائل) جمع ہوتا ہے اگرچہ پتے میں پتھریاں عام ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پتھریوں کو دیکھ کر ڈاکٹر حیران ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے لندن میں رائل کالج ا?ف پیتھالوجسٹ کو خط تحریر کیا ہے تاکہ ان پتھریوں کو عجائب گھر میں رکھا جاسکے کیونکہ اس سے قبل 1983 یں برطانیہ میں ایک مریض سے 3 ہزار پتھریاں نکالی گئی تھیں جس کے بعد اتنی تعداد میں پتھریوں کا نکلنا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…