جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ریحام نے عمران سے علیحدگی کی اصل وجہ بتادی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیاہے جس میں ا±نہوں نے انکشاف کیاہے کہ جنریشن گیپ بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کا باعث بنا،ہمارے گھر میں میاں بیوی کے ’کتوں‘ کی بھی آپس میں نہیں بنی تھی۔ برطانیہ میں موجودسینئر صحافی مبین رشید کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے بتایاکہ عمران خان کو پرانے ماڈل کا بلیک بیری جبکہ ا±نہیں آئی فون 6پسند ہے ، ایک کتاوہ اپنے ساتھ لائی تھیں جبکہ ایک خان صاحب کے گھر میں پہلے ہی موجود تھا، وہ دونوں بھی آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں ا±نہوں نے کہاکہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کا کافی آنا جانا بھی تھا ، ا±نہوں نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور بالآخرعلیحدگی کا سبب بن گیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سینئر صحافی مبین رشید کو دیئے گئے تین گھنٹوں پر محیط انٹرویو میں ریحام خان نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں ، مبین رشید اب تک مختلف چینلزپر 1500سے زائد پروگرام کرچکے ہیں اور گزشتہ دوسال سے برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 2015ءمیں پہلی انٹرنیشنل لیگل کانفرنس کا انعقاد بھی مبین رشید نے ہی ممکن بنائی اور پھر رواں سال اکتوبر کے آخر میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا میلہ سجایا، ا±نہی کی دعوت پر ریحام خان انگلینڈ آئی تھیںجہاں انہیں طلاق کی افسوس ناک اطلاع ملی۔مبین رشید اردو، صحافت، تاریخ اور سیاسیات میں ماسٹرز رکھنے کے ساتھ لائ گریجوایٹ اور چار کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ان کی کتابوں میں کالموں کا مجموعہ ”پاکستان زندہ رہے گا“، اگر ایران پر حملہ ہوا اور سفر نامہ شیکسپیئر کے دیس میں خاص طور پر قابل ذکر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…