اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علاج بالغذا کے ماہرحکیم منیر امرتسری نے کہا ہے کہ کلونجی میں موجود قدرتی اجزاءانسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور ہر قسم کے مرض کے علاج میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جیسا کہ طب نبوی کیمطابق کلونجی میں موت کے سوا ہر چیز کا علاج موجود ہے۔کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس ،فولاد اور کاربوہائیڈریٹ کے مرکبات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ طب میں کلونجی کو مصفیٰ دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو بدہضمی’گیس’پیٹ کا درد محسوس ہو تو وہ ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں۔ کلونجی موٹاپا دور کرنے میں بھی مدد دیتی ۔