ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لندن(آن لائن)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای ڈبلیو سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اہم تبدیلی لاتے ہوئے میچ سے قبل ٹاس کو غیر ضروری قرار دینے کا اعلان کردیا۔ای ڈبلیو سی بی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کےا اگلے سیزن کے دونوں کاو¿نٹی چمپیئنز شپ کے مقابلوں میں ٹاس کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے مہمان کپتان کو اگر لینا چاہے تو پہلے باو¿لنگ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔کرکٹ کی گزشتہ ایک سو سالہ تاریخ میں ٹاس کے ذریعے پہلے بیٹنگ یا باو¿لنگ کا فیصلہ کرنے کا موقع اس وقت دیا جائے گاجب مہمان کپتان پہلے باو¿لنگ کرنے سے انکار کرے۔یہ فیصلہ ای سی بی کی بورڑ کے اجلاس میں ایک سال کے لیے تجزیاتی طورپر کیا گیا، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ پیٹررائٹ کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد انگلش اسپنرز کی بہتری کے حوالے سے کی گئی تشویش کے نتیجے میں لائی گئی تھی۔اس فیصلے کا ایک مقصد میزبان ٹیم کو ٹاس جیت کر پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوتے ہوئے بیٹنگ میں مشکلات کھڑی کرنے سے روکنے کے لیے مہمان کپتان کو موقع دینا ہے۔پیٹررائٹ کا کہنا تھا کہ “یہ سب صرف اسپن کے لیے نہیں ہے”۔ان کا کہنا تھا کہ”کئی سالوں سےچمپیئنز شپ میں پچ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسپن باو¿لنگ نے ملک میں کچھ چیزوں پر توجہ دلائی ہے’۔انھوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں چمپیئنز شپ 2015 میں پیش کردہ اعداد شمار میں اسپن باو¿لنگ کا حصہ کل باو¿لنگ کا 21.5 فی صد دکھایا گیا جس کے باعث وہ اس فیصلے پر پہنچے کہ اسپن باو¿لنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین پچ بنائی جائیں۔پیٹر رائٹ کا مزید کہنا تھا کہ”ہر ملک میچوں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے جس کا عام مطلب یہی ہے کہ 20 وکٹیں حاصل کی جائیں جس کی وجہ سے ہم نے بہت ساری پچز دیکھیں جو شروع میں گرین ہوتی ہیں اور پھر نمی آجاتی ہے اور جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا ہے بہتر ہوتی جاتی ہیں بجائے اس کے کہ اسپنروں کو بھی مدد ملے”۔دوسری انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن سمیت کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…