لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک بار پھر لیگی رہنما سپیکر ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ این اے 122 میں ایاز صادق سے شکست کھانے والے پی ٹی آئی کے رہنما نے ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست دے دی ہے اور درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ حلقے کے ووٹ باہر منتقل کئے گئے ہیں۔ علیم خان کے مطابق 26ہزار ووٹ باہر منتقل ہوئے جب کہ چار ہزار اندراج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن سے بھی جواب طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن اور نادرا میں بھی درخواست جمع کرائی ہے جس کا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔