اسلام آباد: (نیوز ڈیسک )عالمی موسمیاتی ادارے نے 2015 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا ہے۔عالمی موسمیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے 2015 تک کے پانچ برسوں کو گرم ترین برسوں میں شمار کیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق عالمی حدت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے بڑھنے کا خطرہ ہے ، جو کرہ ارض کے لیے ایک ب±ری خبر ہوگی۔ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس گرم ترین ہواﺅں کے باعث بھارت میں ڈھائی ہزار اور پاکستان میں دو ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے تھے ، گرمی کی شدت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہورہا ہے۔