ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

برے رویئے معاشرے میں کسی وبا کی طرح پھیلتے ہیں؟

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کئی سائنسی مطالعات کے بعد ماہرین اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ کسی شخص کا تلخ اور برا رویہ بھی معاشرے میں کسی بیماری کی وبا کی طرح پھیلتا ہے اور پھر مزید لوگ اسے پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ماہرین کے مطابق منفی جذبات معاشرے میں منفی رویوں کی وجہ بنتے ہیں خواہ لوگ اس کا شکار ہوئے ہوں یا پھر ان کا سامنا کیا ہو، اس طرح دوسرے لوگوں کے دماغ میں تلخ رویہ جاگ اٹھتا ہے اور وہ اپنے ساتھیوں سے بھی ایسا برتاو¿ کرنے لگتے ہیں یہاں تک معاملہ دشمنی اور انتقام تک جا پہنچتا ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں انتہائی شدید اور تباہ کن منفی رویوں کا بھی مطالعہ کیا گیا تھا لیکن اب روزمرہ زندگی میں اپنے گھر، دفتر، ساتھیوں ، صارف اور مالکان سے آنے والی چھوٹی چھوٹی تلخ باتوں کے بھی اس سے تعلق کے ثبوت ملے ہیں۔ اس طرح کے رویوں کا سامنا کرنے والا شعوری طور پر برا برتاو¿ آگے بڑھاتا ہے۔فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کے لیے بہت سے افراد پر کئی سماجی اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جس طرح جراثیم والی چیزوں کو چھونے اور بیماریوں کے ماحول میں بیٹھنے سے امراض لاحق ہوتے ہیں اسی طرح انسانوں کا برا رویہ دوسروں پر اثر ڈال کر انہیں بھی تلخ مزاج کا بناتا ہے جو اپنے حلقے میں مزید شدید رویہ پیدا کرتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…