ملتان۔۔۔۔ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ملتان کی سینٹرل جیل میں قید کالعدم تنظیم کے دو شدت پسندوں کو بدھ کی علی الصبح پھانسی دے دی گئی ہے۔شدت پسند علی احمد عرف شیش ناگ اور غلام شبیر عرف ڈاکٹر کو ملتان کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔علی احمد عرف شیش ناگ نے سات جنوری سنہ 1998 کو مذہبی تنازع پر تین افراد کو جبکہ غلام شبیر عرف ڈاکٹر نے اکتوبر سنہ 1998 میں ڈی ایس پی خانیوال اور ان کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا۔شدت پسند غلام شبیر عرف ڈاکٹر کو بدھ کی صبح 5:34 پر پھانسی دی گئی۔
پاکستان کی مختلف عدالتوں میں ان دونوں شدت پسندوں کی رحم کی ایپلیں مسترد ہو چکی تھیں جس کے بعد صدر ممنون حسین نے بھی ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔ملتان کی سینٹرل جیل میں پھانسی دیے جانے کے موقع پر جیل اور اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر فوجی دستے جیل کے باہر جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار جیل کے اندر تعینات تھے۔پاکستان میں سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک نو مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے سزائے موت پر عملدرآمد کی بحالی کا اعلان پشاور میں گذشہ ماہ 16 دسمبر کو طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا تھا۔پاکستان میں مسلم لیگ نواز کی حکومت نے برسرِاقتدار آنے کے بعد پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا اور سنہ 2008 سے سنہ 2013 کے دوران صرف دو افراد کو پھانسی دی گئی تھی اور ان دونوں کو فوجی عدالت سے پھانسی کی سزا ہوئی تھی۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں اس وقت ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب ایسے قیدی ہیں جنھیں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے اور ان کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں۔
ملتان سینٹرل جیل میں دو شدت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































