اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرین نے روشنی کی مدد سے درد کی شدت پر قابو پانے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے دماغی ماہرین نے افیون کے ست کے ریسپٹر میں ہلکے مگر حساس پروٹین کو ایک ٹیسٹ ٹیوب میں جذب کر دیا اور پھر اس ریسپٹر کو روشنی کی مدد سے متحرک کرنے میں کامیاب ہو گئے جیسا کہ عام ادویات کا درد پر اثر پر ہوتا ہے۔ اس کامیاب تجربے سے ماہرین روشنی کو ادویات کے طور پر کام کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور روشنی ادویات کا متبادل بن سکتی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کا تجربہ چوہے پر کیا اور باریک انسانی بال کی سائز کی ایل سی ڈی روشنی کی مدد سے ڈوپامائن نامی کیمیکل کو حرکت میں لایا گیا اور جب چوہا اس روشنی سے باہر نکلا تو اس کیمکل کی حرکت تھم گئی۔ ڈوپامائن کیمیکل کی حرکت کا رک جانا درد کی شدت کے کم ہونے کا ثبوت تھا۔واضح ڈوپامائن کیمیکل خوشی کا احساس بڑھانے کے ساتھ ساتھ درد کی شدت کم کرنے کا بھی باعث بنتا ہے۔