ماسکو (نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترکی نے روس کا طیارہ گرا کر بہت بڑی غلطی کی ہے ،روسی طیارہ ترکی کی سرحد سے چار کلو میٹر دور شام میں گرایا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ روسی طیار ے سے ترکی کو کوئی خطرہ نہیں تھاپھر بھی روسی طیارہ مار گرانا کمر میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے اور اب ترکی کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ۔میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ طیارے کی تباہی سے ترکی اور روس کے تعلقات میں سنگین اثرات پڑیں گے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں ماسکو اور انقرہ کے فضائی رابطے بند کرنے پر غورشروع ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب ترکی کی درخواست پر نیٹو کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔