تہران(این این آئی)بین الاقوامی پابندیوں، تجارتی رکاوٹوں اور شدید معاشی دبا کے باعث ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے
جس سے ملک کے اندر مہنگائی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور گھریلو معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقتصادی و مالیاتی رپورٹس میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کی منڈی میں اتار چڑھا اور بیرونی مالیاتی پابندیوں نے درآمدات، کاروباری سرگرمیوں اور شہریوں کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک مالی مشکلات اور بیرونی دبا کا سامنا کر رہا ہے تاہم ایران امریکا اور اسرائیل کے دبا کے سامنے نہیں جھکے گا،
جبکہ معاشی و توانائی کی صورتحال کے پیشِ نظر سبسڈیز کے نظام اور لوڈشیڈنگ جیسے معاملات پر بھی حکومتی سطح پر بحث جاری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معاشی چیلنجز کے درمیان شہری روزمرہ اخراجات اور مہنگائی میں اضافے کے باعث متبادل ذرائع اور کفایت شعاری پر مجبور ہیں۔



















































