پیر‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

آن لائن بیوٹی مصنوعات کے نام پر فراڈ، صارفین کا ڈیٹا چرانے والا گرفتار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

حیدر آباد (این این آئی)این سی سی سی آئی اے نے کراچی میں آن لائن بیوٹی مصنوعات کے نام پر فراڈ اور صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے انکشاف کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے سابق ملازم محمد انس کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا، حکام کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کمپنی کے صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر حاصل کیا اور اسے جعلی مصنوعات کی فروخت کے لیے استعمال کیا۔ ملزم مبینہ طور پر صارفین کے آرڈر ریکارڈ، موبائل فون نمبرز اور گھروں کے پتے استعمال کرکے انہیں اصل مصنوعات کے بجائے جعلی بیوٹی اور اسکن کیئر مصنوعات ارسال کرتا تھا۔

کارروائی کے دوران تین لیپ ٹاپ، ایک موبائل فون اور مبینہ جعلی مصنوعات قبضے میں لے لی گئی ہیں،ضبط کی گئی مصنوعات میں گلوتا وائٹ اور حیا بائی رابی کے نام سے فروخت ہونے والی مصنوعات بھی شامل ہیں،این سی سی آئی اے نے الیکٹرانک شواہد کی ابتدائی جانچ کے دوران جعلی مصنوعات کی فروخت سے متعلق ڈیجیٹل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد انس اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 139/2026 درج کرلی گئی ہے،

مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق مبینہ فراڈ میں ملوث دیگر افراد، صارفین کے ڈیٹا کے غیرقانونی استعمال اور مالی لین دین سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سراجیو۔۔خواب ناک شہر


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…