لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بھارت سے سیریز کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے حکومتی اہلکاروں سے رابطہ کر کے بھارت سے سیریز کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگا ہ کر نے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے سیریز کے حوالے سے جلد از جلد کوئی حتمی فیصلہ کرے۔