اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سات منٹ کا یوگا کرنے سے رویے میں شفقت،رحمدلی پیدا ہوتی ہے اور نسل پرستی کے احساسات ختم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے اس یوگے کو ”لونگ کائنڈنس میڈیٹیشن“ کا نام دیا ہے جو بدھ مت کی مشقوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل کے ایم یوگا کرنے سے نسل پرستی کے احساسات میںکمی کے واضح دلائل سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ مثبت احساسات جیسے کہ محبت، شفقت،رحمدلی قناعت،خوشی اور فخر میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو مخصوص نسلی گروہوں پر آزمایا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ایل کے ایم یوگا کرنے والے نسلی گروہ میں دوسرے گروہ کی نسبت نسل پرستی کے احساسات کم ہو گئے ہیں ہو گئے ہیں اور قناعت خوشی اور دیگر احساسات پیدا ہو گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں