ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کم عمر شادی سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ، اہم حکم جاری

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو دارالامان منتقل کرنے سے متعلق مجسٹریٹ کے احکامات مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ مجسٹریٹ کو قانونی اختیار کے بغیر صرف لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے اسے دارالامان بھیجنے کا اختیار حاصل نہیں۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس معاملے پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کم عمر لڑکیوں کی شادی، رہائش اور تحفظ سے متعلق قانونی پہلوؤں کی وضاحت کی گئی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی لڑکی 18 سال سے کم عمر میں اپنی مرضی سے شادی کرتی ہے تو بھی اسے شوہر کے ساتھ رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں ہوجاتا۔ قانون کے مطابق کم عمر لڑکی کا شادی کے بعد شوہر کے ساتھ رہائش اختیار کرنا قابل قبول نہیں۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ کسی لڑکی کی اپنی مرضی کو ہی اس کی تحویل یا رہائش کا فیصلہ کرنے کے لیے کافی نہیں سمجھا جاسکتا، بلکہ اس کی حفاظت، تعلیم اور مستقبل کے بہترین مفادات کو بھی بنیادی اہمیت دینا ضروری ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے دونوں لڑکیوں کو اگلی سماعت تک دارالامان میں رکھنے کا عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سیشن جج ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں اور ان کی عمروں، سکیورٹی اور رہائش کے ممکنہ متبادل انتظامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر دونوں لڑکیوں کو دارالامان سے رہا کرنے یا کسی دوسرے فرد کے حوالے کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…