لندن(این این آئی)طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے کی عادت ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماریوں لاحق ہونے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی ماہرین نے اپنے بیان میں کہا کہ باقاعدہ چہل قدمی جسم میں انسولین کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اور خون میں شکر و کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ دفتری اوقات میں طویل دیر تک بیٹھے رہنے والے افراد روزمرہ معمولات میں چہل قدمی کو لازمی شامل کریں تاکہ دائمی امراض سے محفوظ رہا جا سکے۔



















































