اسلام آباد(اسلام آباد) نظر فریب کی بیماری دماغ کی بناوٹ کو تبدیل کر دیتی ہے۔ فریب نظر شجوفرینیا( جذبات اور احساسات کے ساتھ ربط کا ٹوٹ جانا ) کی ایک کیفیت ہے جس میں مریض کو وہ چیزیں نظر آتی ہیں جس کا وجود نہیں ہوتا۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو شیجو فرینیا کی بیماری میں مبتلا تھے اور نظر فریب کیفیت سے گزرے ہیں ان کے دماغ کی بناوٹ ان افراد سے مختلف تھی جو شیجو فرینیا کے شکار تو ہیں مگر نظر فریب سے نہیں گزرے۔ نظر فریب کی کیفیت دماغ کے اہم حصے پر اثر انداز ہوتی ہے جسے پیراسنگولیٹ سیکولس کہتے ہیں جو دماغ کے سامنے والے حصے میں ہوتا ہے۔پیراسنگولیٹ پیدائش سے پہلے بنتا ہے اور ہر شخص میں اس کا سائز مختلف ہوتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو 153 شجوفرینیا میں مبتلا افراد پر آزمایا اور میگنیٹک ریزوننس ایمجینگ سے یہ بات سامنے آئی کے شیجوفرینیا میں مبتلا افراد میںپیراسنگولیٹ سیکولس میں ایک سینٹی میٹر سکڑا جبکہ نظر فریب میں مبتلا افراد میں 20 فیصد تک سکڑ گیا ہے۔