بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی، صارفین کو اہم ہدایات جاری

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرد موسم کے باعث گیس کی طلب میں اضافے اور پریشر کی کمی کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے غیر قانونی طور پر گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔

مختلف علاقوں میں معائنے کے دوران کمپریسر استعمال کرنے والے متعدد گھریلو صارفین کے گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کو گیس کے کم دباؤ کی شکایات کا سامنا ہے۔ بعض شہری کھانا پکانے کے لیے گیس کا پریشر بڑھانے کی خاطر کمپریسر استعمال کر رہے تھے، جس پر ایس این جی پی ایل نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

کمپنی کی انسپیکشن ٹیمیں مختلف علاقوں میں نگرانی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے کھانا پکانے کے مخصوص اوقات میں بھی چیکنگ کا عمل بڑھا دیا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر کمپریسر چلانے والے صارفین کی نشاندہی کی جاسکے۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے سے قریبی گھروں میں گیس کا دباؤ مزید کم ہوجاتا ہے، جس سے دیگر صارفین کو کھانا تیار کرنے اور روزمرہ ضروریات کے لیے گیس کے استعمال میں دشواری ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے کارروائی کے دوران جن گھروں میں کمپریسر نصب یا استعمال ہوتے پائے گئے، ان کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔

حکام نے منقطع کیے گئے کنکشنز کی بحالی کے لیے بھی شرائط مقرر کی ہیں۔ متاثرہ صارفین کو تحریری حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ آئندہ گیس کمپریسر استعمال نہیں کریں گے، جبکہ کارروائی کے دوران قبضے میں لیا گیا کمپریسر اور دیگر متعلقہ سامان بھی کمپنی کے حوالے کرنا ہوگا۔

سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ گیس کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور دستیاب گیس تمام صارفین تک منصفانہ انداز میں پہنچانے کے لیے چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سردیوں میں گیس کی کھپت بڑھنے کے باعث پریشر میں کمی کی شکایات عام ہوجاتی ہیں، تاہم صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ گیس کا دباؤ بڑھانے کے لیے کمپریسر استعمال کرنے پر ان کا کنکشن منقطع کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…