بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

گنجے سر پر دوبارہ بال اُگانے والی ’کنگھی‘ تیار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالوں کے جھڑنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار کیے گئے ایک نئے علاج میں دو مختلف طریقوں کو یکجا کیا گیا ہے۔

اس طریقہ علاج کا ایک حصہ بالوں کی جڑوں کے اطراف خون کی نئی شریانیں بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، جبکہ دوسرا جزو ڈی ایچ ٹی نامی ہارمون کی سطح کم کرتا ہے، جو بالوں کی جڑوں کو کمزور اور سکڑنے کا باعث بنتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس علاج میں استعمال ہونے والا برقی آلہ مخصوص مالیکیولز کو جلد کی اندرونی تہوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تجربے کے لیے بال جھڑنے والے چوہوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ نتائج کے مطابق جن چوہوں کا علاج نہیں کیا گیا، ان میں دوبارہ بال اگنے کی شرح صرف ایک فیصد کے قریب رہی، جبکہ برقی تحریک کے استعمال سے یہ شرح بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی۔

محققین نے نئے طریقہ علاج کا موازنہ بالوں کے جھڑنے کے لیے استعمال ہونے والی روایتی ادویات فنسٹرائیڈ اور مینوکسی ڈل کے امتزاج سے بھی کیا۔ ان دونوں طریقوں سے بالترتیب 50 سے 70 فیصد تک بال دوبارہ اگے، تاہم ڈی ٹینگل کے مکمل علاج کے نتیجے میں متاثرہ جلد پر بالوں کی افزائش 97.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔تاہم اس کنگھی کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے سے پہلے اس کی حفاظت، مؤثریت اور طویل عرصے تک استعمال کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…