اسلام اباد (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیاگیا ۔
ترجمان سپارکو کے مطابق چاند زمین کے قریب آنے کے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے رہا تھا۔نومبر کے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر بیور مون (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے۔ رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھا جاسکیگا۔ 2026 کا سپر مون جنوری میں نظر آیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی آسمان پر قدرت کا یہ حسین نظارہ دیکھا جارہا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب پورا چاند اپنے ماہانہ مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے۔
اس دوران چاند معمول کے مقابلے میں تقریبا 30 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد تک بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق نومبر کے پورے چاند کو بیور مون اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس موسم میں بیور نامی جانور (ایک آبی جانور جو اودبلا کی طرح لگتا ہے مگر اس کی چپٹی دم اور لکڑی کاٹنے کے مضبوط دانت ہوتے ہیں)جھیلوں اور ندیوں کا پانی جمنے سے پہلے اپنے گھروں کی مرمت مکمل کر لیتے ہیں اور سردیوں کیلئے خوراک ذخیرہ کر کے پناہ گاہوں میں چلے جاتے ہیں۔



















































