بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: بھارت کے سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ کے 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

عجمان (این این آئی)بھارت کے نوجوان جارح مزاج بلے باز وائیبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ 2026 میں متحدہ عرب امارات جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف سوریا ونشی نے ایک ہی اننگز میں 28 چھکے اور 7 چوکے جڑ دئیے اور انہوں نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز میں لسٹ اے کرکٹ کے چار ورلڈ ریکارڈ توڑ دئیے۔ویبھو سوریاونشی نے 28 گیندوں پر لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنادی،بھارتی بلے باز نے آسٹریلیا کے جیک فریزر مک گرک کا 29 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑا۔ویبھو سوریاونشی نے 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سوریاونشی نے 59 گیندوں پر 150 رنز بنانے کا اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔سوریاونشی نے 52 گیندوں پر لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنادی، بھارتی بلے باز نے نیوزی لینڈ کے چاڈ بوز کا 103 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔بھارت کے نوجوان بلے باز نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

بھارتی بلے باز نے اپنی اننگز کے دوران 28 چھکے لگائے۔ لسٹ اے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا سابقہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈارسی شارٹ کے پاس تھا۔خیال رہے کہ اس میچ میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 249 رنز بنائے اور بھارت اے کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے صرف 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…