اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 357 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 24 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔



















































