اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)عراق کے معروف باڈی بلڈر سجاد جواد کی اچانک موت نے کھیلوں کی دنیا اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا۔
وہ صرف تین روز قبل ایشیائی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر چیمپئن بنے تھے۔عراقی باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے سجاد جواد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ہے، تاہم ان کی موت کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔30 سالہ سجاد جواد نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر ایشیا باڈی بلڈنگ مقابلے میں 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں حصہ لیا تھا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ان کی اچانک وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram



















































