جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

درخواستوں میں سوئی سدرن کی اوسط گیس قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 370 روپے بڑھانے، جبکہ سوئی ناردرن کے نرخوں میں 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کوئٹہ میں صارفین کے گیس بلوں میں غیر معمولی اضافے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق شہر میں سرد موسم شروع ہونے کے بعد گیس کا استعمال بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس کے علاوہ اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ ٹیرف بھی بلوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بعض صارفین زیادہ بلوں سے بچنے کے لیے گیس میٹروں میں ردوبدل کرتے ہیں۔ ایسے ٹیمپر شدہ میٹروں کی صورت میں بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

صارفین اپنے میٹر کی تبدیلی یا لیبارٹری میں جانچ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ کے دوران اضافی چارجز وصول کیے جانے کی تصدیق نہ ہو تو پہلے سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کر دی جائے گی۔ایس ایس جی سی کے مطابق کوئٹہ کے صارفین کی شکایات سننے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ ڈیسک بلوچستان ریجنل آفس میں قائم کیا گیا ہے اور کوئٹہ کے ریجنل منیجر کی نگرانی میں کام کرے گا۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ شدید مالی خسارے کے باوجود کوئٹہ میں صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…