جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں پیش رفت کی اطلاعات کے بعد جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے نرخ 1.14 ڈالر کم ہو کر 91.62 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 1.04 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 85.49 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔نسان سیکیورٹیز کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیکواکا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں مزید اضافے کے امکانات کم ہونے کی توقع نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے میں کردار ادا کیا ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا امکان محدود ہے۔

دوسری جانب ابوظہبی میں روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا گیا، تاہم علاقائی معاملات اور تنازعات پر دونوں فریقوں کے اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ادھر ایرانی سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید فوجی حملوں کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ دوسری طرف امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ابتدائی مذاکرات میں جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو شامل کرنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…