بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان ہوگیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے سالانہ 2 ارب ڈالر نقصان ہوتا ہے، اس قرض سے پاکستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہترہوگی، قرض قدرتی آفات کے بعد فوری بجٹ معاونت فراہم کرنے کیلئے ہوگا۔اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب، زلزلے اور دیگر آفات سے معاشی نقصانات ہوتے ہیں، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالر براہ راست نقصان ہوا، 2022 کے سیلاب سے 15.2 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات ہوئے جب کہ91 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے۔اے ڈی بی کے مطابق قدرتی آفات سے غریب اور دیہی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، خواتین اور لڑکیاں قدرتی آفات سیغیر متناسب طور پر متاثر ہوتی ہیں، اس پروگرام سے آفات سے بچا اور خطرات کے انتظام میں بہتری آئیگی، پاکستان کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ شامل ہوگا،

آفات کے بعد مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنائی جائیگی اور پاکستان کا ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ نظام مضبوط بنایا جائیگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق آفات سے پہلے تیاری انسانی جانیں اور معاشی وسائل محفوظ بناسکتی ہے، تیاری سے مستقبل کے معاشی نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کے لیے معاونت جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…