لاہور (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے۔
ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی کی مد میں عام عوام کو بلاتفریق ریلیف احسن اقدام ہے جس سے براہ راست کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اس مثبت اقدام کو عوام الناس کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
خواجہ احمد حسان نے کہا کہ عالمی سطح پر جنگی تنازعات کے سفارتی حل میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی کوششوں کو بہت پزیرائی ملی ہے۔



















































