منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

دل کررہا ہے خودکشی کرلوں، سیالکوٹ واقعے کے بعد مسٹر پتلو کا پہلا ویڈیو بیان وائرل

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ٹک ٹاکر انصر محمود المعروف مسٹر پتلو نے پہلی مرتبہ تفصیلی ویڈیو بیان جاری کیا ہے

جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ مسٹر پتلو نے واقعے میں اپنی ذمے داری سے انکار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرانے کی اپیل کی۔ انہوںنے کہاکہ حادثے کے وقت وہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور کمر کی شدید تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔ بیان میں انہوں نے اپنی ذہنی کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے خودکشی کے خیالات کا اظہار بھی کیا۔مسٹر پتلو نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق وہ بھی اس سانحے پر اتنے ہی افسردہ ہیں جتنا متاثرہ خاندان۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور انہیں اس حادثے کا ذمے دار قرار دینے سے پہلے تمام شواہد دیکھے جائیں۔انصر محمود نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریبات پانچ، چھ اور سات تاریخ کو طے تھیں، جن میں مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات شامل تھیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے ایک تقریب عوام کے لیے رکھی تھی، جس کا مقصد ضرورت مند افراد کی مدد، مستحق لڑکیوں کی شادیوں کا انتظام، راشن اور تحائف تقسیم کرنا تھا۔ ان کے مطابق وہ اپنی شادی کہیں بھی منعقد کرسکتے تھے، لیکن انہوں نے پاکستان میں عوام کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا فیصلہ کیا۔مسٹر پتلو نے دعویٰ کیا کہ تقریب میں آنے والے افراد کی حفاظت اور نظم و ضبط کے حوالے سے انہوں نے تقریب سے دس پندرہ روز پہلے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

اس میں لوگوں سے اپنے سامان کی حفاظت کرنے، ایک دوسرے کو دھکا نہ دینے اور قطار میں رہنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ان کے مطابق ایونٹ کے لیے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا تھا، اس لیے انہیں واقعے کا ذمے دار قرار دینا درست نہیں۔انصر محمود نے اپنی روپوشی کے بارے میں کہا کہ وہ گزشتہ دو روز سے منظرِ عام پر نہیں آئے اور خود بھی سمجھ نہیں پا رہے کہ کیا کریں۔ ان کے مطابق وہ زمین پر سہارا لے کر واش روم جاتے ہیں اور اکیلے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ مسٹر پتلو نے کہا کہ ان کے قریبی ساتھی بھی مشکل وقت میں ان سے دور ہوگئے ہیں، حالانکہ پہلے وہ ان کے ساتھ کھڑے رہتے تھے۔مسٹر پتلو نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بار بار اپیل کی کہ ان کے موقف کو بھی سنا جائے۔ انہوںنے کہاکہ وہ صحت بہتر ہونے پر خود پیش ہوجائیں گے تاہم فی الحال چلنے کے قابل نہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جینے کی خواہش محسوس نہیں ہو رہی اور اگر ان کی جانب سے مزید کوئی ویڈیو سامنے نہ آئے تو اسے آخری پیغام سمجھا جائے۔ ان کے یہ جملے ان کی ذہنی کیفیت پر تشویش کا باعث بنے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…